لیما۔ 19 اپریل (اے پی پی) پیرو کے شمالی حصوں میں گزشتہ روز شدید زلزلہ آیا تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز زمین میں 142 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ یہ زلزلہ کولمپ میں بھی محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے فوری بعد بڑی عمارتوں کو خالی کرالیا گیا اور لوگوں کو کھلے علاقوں میں جمع ہونے کو کیا گیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔