پیرودھائی پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 205 گرام ہیروئن برآمد کر لی

6
arrested
arrested

راولپنڈی۔29جون (اے پی پی):پیرودھائی پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر کے ایک کلو 205 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار خاتون نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث رہی ہے۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ماضی میں بھی منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور سزا یافتہ رہ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔