پشاور۔ 13 ستمبر (اے پی پی):پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی ٹیموں نے بدھ کو 700 سے زائد غیر قانونی ڈائریکٹ کنڈے ہٹا کر ملزمان پر 15 ملین روپے جرمانہ عائد کیا۔ پیسکو ترجمان کے مطابق بجلی چوری کے خلاف گرینڈ کریک ڈائون ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کیا گیا۔
پشاور میں 215، خیبر میں 109، مردان میں 66، ہزارہ میں 30، ہزارہ میں ایک ہزار 90 ، سوات میں 94، بنوں اور صوابی میں 40 غیر قانونی کنڈے ہٹا دئیے۔ پیسکو نے بجلی چوری میں ملوث 400 سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواستیں بھی دائر کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعدد بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ کریک ڈائون میں اضافے کے ساتھ بہت سے غیر قانونی صارفین نے رضاکارانہ طور پر خود ہی بجلی کے کنڈے ہٹا دیئے۔ پیسکو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ118 پر کال کرکے بجلی چوری کی اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ پشاور میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=390168