پشاور۔ 19 دسمبر (اے پی پی):پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔پیسکوشیڈول کے مطابق ضروری اور ناگزیر مرمت کی وجہ سے شاہی باغ گرڈسٹیشن سے بجلی کی فراہمی21اور24 دسمبر صبح 9 بجے سے دوپہر3بجے تک بجلی بند رہے گی جس کی وجہ سے نیو گڑھی ، نشاط، میاںگجر، گل بیلہ ، او پی ایف، پخہ غلام، وڈپگہ 1،2فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔ پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21 اور 23دسمبرصبح9 بجے سے دوپہر3 بجے تک بند رہے گی
جس کی وجہ سے گیارہ کے وی سکندر پورہ، ہشتنگری، لالا کلے چغل پورہ، چمکنی، جھگڑا، ریڈیو پاکستان، سیٹھی ٹاؤن، گلبرگ، حسین آباد، زریاب، پھندو روڈ، سٹی ہوم، ارمڑ، اسلام آباد، فقیر آباد، شیخ آباد، مولوی جی، نشترآباد، این ایچ اے فیڈرز کے صارفین متاثر ہوگے۔ مردان گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 21اور26 دسمبر صبح9 بجے سے دوپہر 3بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے شاہ ڈھنڈ، رورل2 ،زنڈو، گڑھی دولت زئی ، تاوس بابینی، نیو تارو،نواں کلے، احمد آباد فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔
بالاکوٹ گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20،22اور24 دسمبر صبح8 بجے سے شام 5بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے کاغان ، بالاکوٹ، بوئی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ ڈی آئی خان ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی 20 دسمبر صبح10بجے سے دوپہر 2بجے تک بند رہے گی جس کی وجہ سے ڈی آئی خان ، چشمہ گرڈ سے منسلکہ فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔