28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیمانہ کم ہونے پر متعدد پیٹرول پمپس سیل، جرمانے عائد

پیمانہ کم ہونے پر متعدد پیٹرول پمپس سیل، جرمانے عائد

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر عبد الوہاب ناصر نے لیٹر کا پیمانہ کم ہونے پر متعدد پیٹرول پمپ سیل کرنے کے علاوہ جرمانے بھی عائد کردیئے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسیر بازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الوہاب ناصر نے لیویز فورس کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر موجود پیٹرول پمپ کا اچانک دورہ کیا اور لیٹر کا ناپ چیک کیا ، کم پیمانہ پر لیٹر فروخت کرنے والے متعدد پمپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعدد پیٹرول پمپس کو جرمانہ بھی کیا گیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبد الوہاب ناصر نے کہا کہ معیار پر پورا نہ اترنے والے پیٹرول کے خلاف آئندہ بھی کارروائیاں جاری رہیں گی، پیٹرول پمپ مالکان پیمانہ کو درست کرکے ناپ تول میں کمی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے پیٹرول پمپس کو مستقل سیل کردیا جائے گا۔ اس موقع پر انچارج پرائس کنٹرول کمیٹی ملک فیض محمد میرزی ودیگر لیویز فورس کے جوان بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401685

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں