پیمرا کا دنیا ٹی وی چینل اور چینل 24 کو چیف جسٹس و اعلیٰ عدلیہ کے متعلق بہتان تراشی اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو براہ راست نشر کرنے پر جوابدہی کا حکم
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) پاکست ان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے دنیا ٹی وی چینل اور چینل 24 کو چیف جسٹس آف پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے متعلق بہتان تراشی اور غیر ذمہ دارانہ گفتگو براہ راست نشر کرنے پر جوابدہی کا حکم دیا ہے۔ پیمرا کی پریس ریلیز کے مطابق جیسا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے پچھلے کئی ماہ میں تمام ٹی وی چینلز کومتعدد بار صرف ایڈوائسس یا وارننگزجاری کی ہیں کہ عدلیہ ، فوج اور دوسرے معاملا ت پر تبصرہ و گفتگو کرتے ہوئے پیشہ وارانہ ذمہ داری سے کام لیا جائے اس کے باوجود دُنیا ٹی وی چینل اور چینل24 نے مو¿رخہ15 مئی 2016ءسہ پہر 3:15 پر مجلسِ وحدت المسلمین کے رہنما ئ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سنی اتحاد کونسل کے رہنمائ، صاحبزادہ حامد رضاخان کی میڈیا کانفرنس براہِ راست نشر کی۔