پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری

152

لاہور۔24مئی (اے پی پی):لاہورہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے

اس لیے فی الحال نوٹس جاری کررہے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایڈووکیٹ ثمرہ ملک اور کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شیخ زین العابدین کی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کی۔ اس سے قبل جمعہ کے روز پیمرا نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں تیسری درخواست بھی دائر کی گئی۔