ماسکو ۔ 12 اگست (اے پی پی) روس کے صدر ولادی میرپیوٹن نے فوج کے طاقت ور عہدیدار سرگئی ایوانوف کو عہدے سے برطرف کر دیا ۔ یہ بات روسی صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سرگئی ایوانوف صدر پیوٹن کے انتہائی قریب سمجھے جاتے تھے اور وہ چیف آف سٹاف کے طاقت ور عہدے پر براجمان تھے ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ سرگئی ایوانوف کو صدارتی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔