پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

130

پراگ ۔ 06 مئی (اے پی پی) پیٹرا کویٹووا نے ڈبلیو ٹی اے پراگ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے مہیلا بوزرنیسکو کو شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق پراگ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا نے رومانیہ کی مہیلا بوزرنیسکو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا۔