پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کےدوران دوبارہ کمی کااعلان،پیٹرول کی قیمت میں 8روپے،ہائی سپیڈڈیزل 5روپےاوراورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپےکی کمی

97
چین کے تعاون سے پاکستان مشکل دورسے نکل آیاہے، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا بینک آف چائنا کی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):حکومت نے مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کوریلیف دینے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران دوبارہ کمی کا اعلان کیاہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اورلائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے بدھ کی شب نیوز کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ 15 یوم کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ ردوبدل نہیں ہوا مگر اس کے باوجود حکومت عوام کوگنجائش کے مطابق ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پچھلی بار 30 روپے کی کمی کردی گئی تھی، اس کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹرہوگئی، پیٹرول کی قیمت میں پچھلی بار 12 روپے کی کمی کی گئی تھی اس میں مزید 8 روپے کی کمی کردی گئی ہے اوریکم جون سے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 262 روپے ہوگئی ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں مزید 5 روپے کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد لائیٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147.68 روپے ہوگئی۔ کیروسین آئل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیاگیا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ 15 مئی اور31 مئی کوملا کرہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طورپر 35روپے، پیٹرول 20 روپے اورکیروسین آئل کی قیمت میں 17 روپے کی کمی کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق یکم جون سے ہوگا۔