حیدرآباد۔ 13 مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے اعلان کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پارلیمنٹ، جمہوریت اور ادارے مضبوط ہیں، ایک شخص کو کرپشن کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا، اس سے قبل بھی عدالتی حدود سے کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو جب پھانسی دی گئی تو کارکنان نے کسی چیز کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ اپنے اوپر تیل چھڑک کر خودک کو آگ لگادی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی جمہوریت پسند زندہ ہے ایسی سیاست کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔