لاڑکانہ۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایڈمنسٹریشن ساتھ نہیں دے رہی.پولیس اور دیگر وفاقی افسران کو ایک ہی صوبے میں نوکری کرنی ہے تو صوبائی کمشنز میں حصہ لیں.
وزیر اعظم نے گذشتہ روز قیمتوں میں کمی کا مشکل فیصلہ کیا ہے.ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز یہاں لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات نہیں چاہتی وہ جانتے ہیں کہ وہ صرف اندرون سندھ کی بنیاد پر انتخابات جیت نہیں سکتے۔
ن لیگ کا بھی سندھ اور کے پی کے میں وجود ختم ہوچکا ہے،جبکہ ان کے بلوچستان کے ساتھی انہیں چھوڑ چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یوکرین روس جنگ میں ہم غیرجانبدار ہیں، معاشی مسائل میں عالمی سطح پر اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے : ہم بلاول سے 15 سال کا حساب مانگنے آئے ہیں ، شاہ محمود