12.1 C
Islamabad
ہفتہ, مارچ 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںپیپلز پارٹی نے این اے 213 عمرکوٹ کی خالی نشست پر امیدواران...

پیپلز پارٹی نے این اے 213 عمرکوٹ کی خالی نشست پر امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں

- Advertisement -

اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے این اے 213 عمرکوٹ کی خالی نشست پر امیدواران سے درخواستیں طلب کر لیں۔این اے 213 پر پی پی پی پی کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار اپنی درخواستیں مبلغ 50 ہزار روپے فیس کے ساتھ 3 مارچ تک زرداری ہائوس اسلام آباد میں جمع کروا دیں۔ جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کی انتخابی نشست نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 213 عمرکوٹ کی انتخابی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 مارچ ہے۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=567372

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں