لاہور۔18مارچ (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خا ن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی کی سلا متی اور اداروں کی بہتری کے لئے کام کیا ، نوجوان نسل بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتی ہے۔یہ بات انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلز سٹو ڈنٹس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جنہوں نے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پنجاب فیصل میر کی قیا دت میں ان سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملکی سلا متی اور اداروں کی بہتری کے لئے کام کیا ہے، ایک سیاسی جماعت نے نو جوان نسل کو ملکی اداروں کے خلا ف ورغلا کران کا کر دار خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کاسرمایہ ہیں، انہیں منفی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بجائے ملک کی بہتری کے لئے سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجا ب کے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی ،ویمن ہراسمنٹ اور مار دھاڑ کی سیاست کو ہرگز برداشت نہیں کروں گا ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ عید کے فوری بعد کالجوں ، یو نیورسٹیو ں کے دورے شروع کریں گے اور نو جوان نسل کو بلا ول بھٹو کا پیغام پہنچائوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف کے سٹو ڈنٹ پا رٹی کاروشن چہرہ ہیں ،انہیں چاہیے کہ وہ کا لجو ں اور یونیورسٹیو ں میں مثبت رابطہ مہم مزید تیز کریں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573971