پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر پیغام

80
Bilawal Bhutto Zardari

لاڑکانہ۔ 14 اپریل (اے پی پی):پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیے آج نئے عزم کے ساتھ بھٹو کے نظریے اور اصولوں سے اپنی وابستگی کا اعادہ کرنے کے لیے بروئے کار لائیں ۔قائدِ عوام کا دیا ہوا پلیٹ فارم وہ ہے جہاں پسماندہ طبقات کی آوازیں سنی جاتی ہیں اور ہر شہری کے حقوق کے تحفظ ملتا ہے، ،

شہید بھٹو کیس کے متعلق سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ سچائی اور انصاف کی نشاندہی کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں قائدِ عوام سے ہونے والی سنگین ناانصافی اور منصفانہ ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کا اعتراف کیا گیا، یہ ایک قانونی فیصلے کے ساتھ ساتھ جمہوریت اور انصاف کے لیے قائد عوام کی غیر متزلزل جدوجہد اور لگن کی اخلاقی توثیق ہے۔