ملتان۔ 31 اگست (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے گیریژن لائبریری اور ایف جی بوائز ہائی سکول ملتان کے معلوماتی و تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں کے لئے معلوماتی و تفریحی دورے کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن بیورو، روٹری انٹرنیشنل اور عکس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر، بیورو آفیسرز سٹاف اورروٹری انٹرنیشنل سے سید موسیٰ رضا، عکس فاؤنڈیشن سے سویرا اور روٹری انٹرنیشنل ٹیم ہمراہ تھے۔
ڈسٹرکٹ انچارج شفاعت ظفر، پرنسپل عشرت بھٹی روٹری انٹرنیشنل ٹیم اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں نے گرین پاکستان سلسلہ میں ایف جی ہائی سکول میں پودے بھی لگائے بچوں کو گیریژن لائبریری کے دورے کے موقع پر لائبریری کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔ بچوں کو گیریژن لائبریری کے مختلف شعبوں کادورہ بھی کروایا گیا۔بیورو تر جمان کے مطابق گیریژن لائبریری کے دورہ کے موقع پر بچوں کو کتاب بینی اور تعلیم کی افادیت بارے بھی بتایا گیا بچوں کو گیریژن لائبریری وزٹ کے موقع پر روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے ریفریشمنٹ بھی کروائی گئی۔