چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسداد گداگری مہم جاری

114
چائلڈ پروٹیکشن بیورو

لاہور۔23اکتوبر (اے پی پی):چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم نے دوران ریسکیو آپریشن بابو صابو جھگیوں میں عوامی آگاہی مہم میں حصہ لیا، انسداد گداگری مہم کے دوران خانہ بدوش اور جھگی نشین فیملیز کو بچوں سے بھیک نہ منگوانے کیلئے آگاہی فراہم کی گئی۔چیئر پرسن سارہ احمد نے بتایا کہ آگاہی مہم کے دوران خانہ بدوش اور جھگی نشین فیملیز کو بچوں سے بھیک منگوانے پر تنبیہ کی گئی۔

اس کے علاوہ انسداد گداگری مہم کے تحت 8 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں سے بھیک منگوانے پر بھکاری مافیا کے خلاف 2 ایف آئی آر درج کروائی گئیں۔اس مناسبت سے بچوں سے بھیک منگوانے والے والدین کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے،

ہمارا مقصد لاہور کو بھکاری مافیا سے پاک کرنا اور لاہور کو بیگر فری سٹی بنانا ہے۔چیئرپرسن سارہ احمد نے مزید کہا کہ انسداد گداگری مہم کے دوران عوام کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بارے آگاہی فراہم کی جاتی ہے۔اس کے لئے عوام ان بھکاری بچوں کو بھیک دینے کی حوصلہ شکنی کریں اور چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔