23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینوفاقی وزیر احسن اقبال نے اوپن یونیورسٹی میں’’ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر‘‘...

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اوپن یونیورسٹی میں’’ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر‘‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا 

- Advertisement -

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر آف ایکسی لینس‘‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ترقی کی سیڑھی ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سب سے زیادہ سرمایہ کاری ابتدائی بچپن کی نشوونما اور تعلیم و تربیت پر کرتے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سینٹر پاکستان میں ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کے سینٹر کی ضرورت محسوس ہورہی تھی، آج علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور روپانی فاؤنڈیشن نے مل کر اس مرکز کے قیام کی طرف پہلا قدم اٹھایا جو قابل تحسین ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے تعلیمی ایمرجنسی کی طرح ڈویلپمنٹ ایمرجنسی اور تیزی سے بڑھتی ہوئے آبادی پر قابو پانے کی ایمرجنسی کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئیں سب مل کر تمام صلاحیتیں قومی ترقی کے اہداف پر لگائیں کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے، ہم نے مل کر اس ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ابتدائی بچپن کی نشوونما، تعلیم و تربیت روشن مستقبل کا ضامن ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی نشوونما کے لئے بچے کی زندگی کے پہلے 6سال بہت اہم ہوتے ہیں، اس عمر میں بچے کی مستقبل کی بنیاد رکھی جاتی ہے اور یہ بنیاد جتنی مضبوط ہوگی بچے کا مستقبل اتنا ہی تابناک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ کو پروموٹ کرنا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا بھی مشن ہے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ بحیثیت قوم پاکستانی بچے ہمارے بچے ہیں، ان کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لئے ہم روپانی فاؤنڈیشن کے تعاون سے یہ سینٹر قائم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارلی چائلڈ ہڈڈویلپمنٹ کے لئے روپانی فاؤنڈیشن کے ساتھ 2017ء سے کام جاری ہے، یونیورسٹی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کا شعبہ بھی قائم ہے جس کے تحت مختلف تعلیمی پروگرامز بھی پیش کررہے ہیں۔

نصرالدین رپانی نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کو بہترین تعلیم اور ان کو اچھی تربیت دی جائے تو یہ بچے مستقبل میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 22ملین بچے سکولوں سے باہر ہیں اور روپانی فاؤنڈیشن کو اُن کی مستقبل کی فکر ہے۔ پاکستان میں یونیسف کے نمائندے جوشواکر کائرنے سینٹر کو عمدہ اقدام قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور روپانی فاؤنڈیشن کے چئیرمین نصر الدین رپانی کو مبارکباد پیش کی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس کار خیر میں دونوں اداروں کو یونیسف کی بھرپور سپورٹ حاصل رہے گی۔قبل ازیں شعبہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے چئیرمین ڈاکٹر محمد اطہر حسین نے ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ سینٹر آف ایکسی لینس کے اغراض و مقاصد تفصیل سے بیان کئے۔اس تقریب کا اہتمام یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ورکس اور شعبہ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن نے روپانی فاؤنڈیشن و دیگر پارٹنرز آرگنائزیشنز کے تعاون سے کیا تھا۔سینٹر کے افتتاح سے قبل ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس جنید لیاقت نے سینٹر پر لاگت، سہولتوں اور تکمیل پر وفاقی وزیر کو پریذنٹیشن دی تھی

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=487295

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں