چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،طیارے میں 132 افراد سوار تھے

86
چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ،طیارے میں 132 افراد سوار تھے

بیجنگ ۔21مارچ (اے پی پی):چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ جس میں 132 افراد سوار تھے، پیر کی سہ پہر چین کے خود مختار علاقے گوانگشی ژوانگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 ہے جو کنمنگ چانگ شوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گوانگزو بائیون انٹرنیشنل ایئرپورٹ آرہا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں پہاڑی آگ لگ گئی، اور ہلاکتوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ واقعے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے، اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔