چائنیز کنسورشیم کے ساتھ ڈائیویسمنٹ کی دستاویزی عمل مکمل ہونے کے بعد پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان

141

کراچی ۔ 23 جنوری (اے پی پی) چائنیز کنسورشیم کے ساتھ ڈائیویسمنٹ کی دستاویزی عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 511.35 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 49876.18 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 83 ارب 78 کروڑ 46 لاکھ 33 ہزار 608 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ خرید و فروخت میں بھی 14 کروڑ 6 لاکھ 46 ہزار 110 حصص کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح تجارتی حجم میں 1 ارب 57 کروڑ 46 لاکھ 36 ہزار 145 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔