چار بڑے منصوبوں کا ریاض ماڈل ہر شہر میں نافذ ہوگا، سعودی ولی عہد

99

ریاض ۔ 22 مارچ (اے پی پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ریاض جیسے منصوبے کامیاب ہونے پر سعودی عرب کے تمام شہرو ںمیں نافذ کئے جائیں گے۔ ماہرین نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں بتایا کہ وسیع البنیاد شجر کاری کی بدولت ریاض کا موسم تبدیل ہوجائیگا۔گرین ریاض منصوبے سے آکسیجن اور رطوبت کی مقدار بڑھے گی، کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی واقع ہوگی،گردوغبار کی مقدار بھی محدود ہوجائیگی، آب و ہوا بہتر ہوگی۔ اس منصوبے کے تحت شہر کے طول و عرض میں 75 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، 3330 پارک بنائے جائیںگے،43 تفریح گاہیں ہوںگی،1100کلومیٹر کی گرین بیلٹ قائم ہوگی۔272کلو میٹر کی وادیاں سبزہ زاروں میں تبدیل ہوںگی۔