چار محرم الحرام کو ضلع بھر میں 13 جلوس نکالے جائیں گے، 67 مجالس کا انعقاد ہوگا

5

چنیوٹ۔ 29 جون (اے پی پی):چار محرم الحرام کو ضلع بھر میں 13 جلوس نکالے جائیں گے اور 67 مجالس کا انعقاد ہوگا۔ پولیس کی جانب سے تمام پروگرامز پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضلع بھر میں 7سو زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تمام پروگرامز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر نگ ہو گی۔

مجالس اور جلوسوں پر فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہے۔ اہم پوائنٹس پر چھتوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ اہم جلوسوں پر ایلیٹ فورس کی نفری تعینات ہو گی