39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز میں داخل، سکیورٹی کے سخت...

چارسدہ میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز میں داخل، سکیورٹی کے سخت انتظامات

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اپریل (اے پی پی):چارسدہ میں پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایت پر سکیورٹی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ہر بچہ پولیو ویکسین سے محفوظ ہو سکے۔ پولیس کی جانب سے تمام یونین کونسلز، حساس علاقوں اور داخلی راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں

تاکہ مہم میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔۔ڈی پی او چارسدہ نے اس سلسلے میں تھانہ نستہ اور چوکی ترلاندی کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے پولیو مہم کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، چوکی و تھانے میں تعینات اہلکاروں سے ملاقات کی، اور سی سی ٹی وی کیمروں سمیت دیگر نگرانی کے نظام کا معائنہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے انچارج چوکی ترلاندی کو بہترین ناکہ بندی، موثر نگرانی اور ٹریفک کنٹرول کے اقدامات پر شاباش دی، جبکہ تھانہ نستہ کے اہلکاروں کو مزید ہدایات جاری کیں کہ وہ ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں اور عوام میں اعتماد پیدا کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587216

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں