23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ میں بروقت ریسکیو کارروائی، سیلاب میں پھنسے 110 افراد محفوظ مقامات...

چارسدہ میں بروقت ریسکیو کارروائی، سیلاب میں پھنسے 110 افراد محفوظ مقامات پر منتقل

- Advertisement -

پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):ریسکیو 1122 چارسدہ نے بروقت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے سیلاب میں پھنسے 110 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا۔ ترجمان ریسکیو 1122 چارسدہ پیر صدارت شاہ کے مطابق گزشتہ شب ضلع چارسدہ میں شدید بارش کے باعث شوبلہ ڈرین میں بلند درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چارسدہ کی نگرانی میں 8 ٹیمیں، جن میں 80 اہلکار شامل تھے، متاثرہ مقامات پر تعینات کر دیں، ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمرزئی سے 95 افراد اور ترنگزئی سے 15 افراد کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا،

- Advertisement -

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق اس وقت دریائے جندئی میں پانی کا بہاؤ کم ہو گیا ہے۔ ریسکیو 1122 نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سیلابی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 1122 پر دیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں