- Advertisement -
پشاور۔ 02 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف جاری مہم میں شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے خود موقع پر موجود رہتے ہوئے ان شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹس نصب کروائیں جن کی گاڑیاں رجسٹرڈ تھیں لیکن نمبر پلیٹس ٹوٹی ہوئی یا غائب تھیں۔
ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو فروغ دینا، شہریوں میں قانون کی پاسداری کا جذبہ بیدار کرنا اور ان کی مشکلات کا عملی حل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن اور درست نمبر پلیٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ کسی ممکنہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591511
- Advertisement -