چارسدہ پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 11 ملزمان گرفتار

70
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ مسعود احمد کی جاری کردہ احکامات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی ایس پی تنگی زرداد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تنگی مظفر خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مجرم اشتہاری ،9 مشتبہ افراد سمیت منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 7 ملزمان کو گرفتارکرکے598گرام آئس،347گرام چرس اور چار پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا گیا۔ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بٹگرام واجد علی خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سٹاک سے سولر شیشے اور بیٹریاں چوری کرنے والا ملزم فیضان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ شیشے اور بیٹریاں برآمد کرلیا ۔

ڈی ایس پی تنگی زرداد علی خان نے کی نگرانی میں ایس ایچ او مندنی واجد خان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث چار ملزمان کو گرفتارکرکے دو کلاشنکوف اور دو پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا گیا۔ڈی ایس پی سٹی عبدالرشید خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پڑانگ جمال خبیب خان نے چار مشتبہ افراد سمیت آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے 281گرام آئس اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کرلیا ۔

ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سروکلے بہر مند شاہ خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آئس اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتارکرکے 188گرام ائس اور ایک ریپٹر 12بور بمعہ کارتوس برآمد کرلیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔