21.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںچارسدہ پولیس کی کاروائی ،موٹر کار سے منشیات برآمد ، سمگلر گرفتار

چارسدہ پولیس کی کاروائی ،موٹر کار سے منشیات برآمد ، سمگلر گرفتار

- Advertisement -

پشاور۔ 09 اگست (اے پی پی):چارسدہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےسردریاب چیک پوسٹ پر موٹر کار سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرکے ملزم گرفتارکرلیا ۔

ترجمان چارسدہ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف کو پشاور سے منشیات سمگل ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس پر ڈی ایس پی عدنان اعظم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہر شید خان اور انچارج چوکی سردریاب مصور خان نے سردریاب چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے موٹر کار سے 2146 گرام چرس برآمد کرکے ملزم نورغا جان ساکن کوکی خیل جمرود ضلع خیبر کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کو مزید کاروائی کے لئے تھانہ سٹی منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=378998

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں