چارسدہ، ڈی ایس پی سکیورٹی کا پولیس اسٹیشن سرڈھیری اور باچا خان یونیورسٹی کا دورہ

82

پشاور۔ 29 جنوری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر کی ہدایات پر ڈی ایس پی سکیورٹی شہشاہ گوہر خان نے پولیس اسٹیشن سرڈھیری اور باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موجود اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔

دورے کے دوران ڈی ایس پی سکیورٹی نے پولیس اسٹیشن سرڈھیری میں داخلی و خارجی راستوں، سی سی ٹی وی کیمروں اور سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سکیورٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلیے الرٹ رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر فوری کارروائی کریں۔بعد ازاں انہوں نے باچا خان یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی چیک پوسٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید بہتری کےلیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔