- Advertisement -
پشاور۔14فروری (اے پی پی):چارسدہ کی تحصیل شبقدر حلیم زئی میں دو فریقین کے درمیان 17سالہ دشمنی دوستی میں بدل گئی ہے ۔ شبقدرمیں فریق اول سیف الرحمان اورفریق دوم تاج کےدرمیان 17سال قبل معمولی تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں دونوں فریقین کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔
مقامی جرگہ مشران بابر علی مہمند، حامد خان، سلمان خان، سجاد، شمس الرحمان،جمشید خان، ملک راحت شیر، ملک ہمیش اور عمران مٹہ کی کوششوں سے دونوں فریقین دشمنی ختم کرنے پرراضی ہوگئے ۔
- Advertisement -
اس سلسلے میں حجرہ بابر علی مہمند ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں شبقدر، اوچہ ولہ اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔فریقین نے آپس میں بغل گیرہوکردشمنی ختم کرنے کااعلان کردیااور آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کاعہدکیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=295356
- Advertisement -