24.9 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومزرعی خبریںچاروں میں مکئی، جوار،سدا بہار،باجرہ، گوارہ، رواں، مارٹ گراس، روڈ گراس، نیپئر...

چاروں میں مکئی، جوار،سدا بہار،باجرہ، گوارہ، رواں، مارٹ گراس، روڈ گراس، نیپئر گراس اورجنت اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل ہیں، ڈاکٹر محمد اسلم

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 30 نومبر (اے پی پی):پاکستان کی معیشت کا انحصارزیادہ ترزراعت اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافہ سے منسلک ہے جبکہ دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں اضافہ سمیت جانوروں کو فربہ کرنے کیلئے غذائیت سے بھر پور چارہ جات کی بروقت فراہمی بنیادی اہمیت کی حامل ہے لہٰذا جانوروں کو خریف سیزن میں چاروں کی معیاری اقسام کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کے بیجوں کی بروقت فراہی کیلئے اقدامات تیزکرنے کی ضرورت ہے جبکہ اڈاپٹیو ریسرچ پنجاب کے فیلڈایریاز میں کئے گئے تجربات سے ثابت ہواہے کہ اگر کاشتکا زمین کا صحیح انتخاب وتیاری، اچھا بیج، مناسب اور متناسب کھادوں کا استعمال، بروقت کاشت، برداشت اور دیگر زرعی عوامل اور ماہرین کی سفارشات پر عمل کریں تو خریف چارہ جات کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کرسکتے ہیں اور ان چاروں کاسائیلج تیار کر کے چارہ کو لمبے عرصہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

ڈائریکٹرزرعی تحقیقاتی ادارہ چارہ جات ڈاکٹر محمداسلم نے بتایا کہ خریف سیزن میں سبز چارہ جات میں کمی کی بنیادی وجہ کاشتکاروں کی سبز چارہ کی ترقی دادہ اقسام کے بیج اور جدیدپیداواری ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت ہے۔انہوں نے بتایا کہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خریف سیزن چاروں مکئی، جوار، سدا بہار، باجرہ، گوارہ، رواں، مارٹ گراس، روڈ گراس، نیپئر گراس اور جنتر کی اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی حامل نئی اقسام کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل کریں۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ حکومت کو سفارش کی گئی ہے کہ لائیو سٹاک سے منسلک کاشتکاروں کو خصوصی سبسڈی فراہم کی جائے تاکہ دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔انہوں نیبتایا کہ چارہ کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے خریف سیزن چاروں کی بروقت کاشت،جڑی بوٹیوں کی تلفی،ضررساں کیڑوں اور بیماریوں سے تحفظ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ غذائی اور نقد آور فصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خریف چارہ جات بالخصوص مارٹ گراس، روڈ گراس اور نیپئر گراس کی کاشت کوفروغ دیکر اعلیٰ غذائیت سے بھر پور چاروں کی فراہمی سے دودھ اور گوشت پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415309

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں