چاغی۔20 جولائی (اے پی پی):پاک ایران ریلوے لائن پر دو مختلف حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں مال بردار ٹرین کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق پہلا حادثہ دالبندین کے قریب پیش آیا، جہاں کوئٹہ سے دالبندین آنے والی ایک مال بردار ٹرین کی تین بوگیاں پیشوک کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں۔ ٹرین میں ریلوے کے مرمتی اور دیگر ضروری سامان تھا۔ دوسرا حادثہ تفتان کے قریب پیش آیا،
جہاں کوئٹہ سے زاہدان جانے والی مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں لیس آب کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں۔ یہ بوگیاں چاول سے بھری ہوئی تھیں۔ دونوں حادثوں کے نتیجے میں دالبندین اور نوکنڈی سیکشن میں ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ ریلوے حکام کے مطابق دونوں سیکشنز کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا گیا۔