چالیس سال بعد او آئی سی کے اعلیٰ سطح اجلاس کا پاکستان میں ہونا ہم سب کی کامیابی ہے، وفاقی وزیراعجازاحمدشاہ

86

اسلام آباد۔24دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ 40 سال بعد او آئی سی کے اعلیٰ سطح اجلاس کا پاکستان میں ہونا ہم سب کی کامیابی ہے،او آئی سی وزرا ئے خارجہ کے اجلاس کے زریعے پوری دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کروائی گئی ،کانفرنس کے بعد امریکہ نے افغانستان پر پاپندیاں نرم کر دی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوننکانہ صاحب میں منعقدہ کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ افغانستان کے حالات سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے،افغانستان میں امن اور ترقی ساری دنیا کے لئے فائدہ مند ہے۔وفاقی وزیر نے ننکانہ صاحب میں مسیحی برادری کے مستحق افراد میں کرسمس راشن تقسیم کیا۔انہوں نے مسیحی رہنماٶ ئوں کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دی،پاکستان میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی برادری کے تمام تہواروں پر بہترین انتظامات کو یقینی بناتی ہے۔