چاول کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر21.40 فیصدکی نموریکارڈ

109
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):ملک سے چاول کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر21.40 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چاول کی برآمدات سے ملک کو530.37 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.40 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات سے ملک کو436.84 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

ستمبرمیںچاول کی برآمدات کاحجم 148.53 ملین ڈالررہا جواگست میں 193.79 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 162.15 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 145.22 ملین ڈالراورنان باسمتی چاول کی برآمدات کاحجم 385.14 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو183.86 ملین ڈالر اورنان باسمتی چاول کی برآمدات سے 252.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔