چلی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک

135

سان تیاگو ۔ 26 جنوری (اے پی پی) چلی کے جنگلات میں آگ لگنے کے باعث 4فائر فائٹرز اور2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔وزیر داخلہ ماریو فرنانڈیج کا کہنا ہے کہ چلی کے 2فائر فائٹرز کی نعشیں مالو دریا میں پائی گئی ہیں ،ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جن میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔قومی جنگلات کارپوریشن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ آگ سے 190,000ہیکٹر رقبہ تباہ ہو گیا ہے،جبکہ مقامی لوگ بھی آگ پر قابو پانے ، اپنے گھروں، جانوروں اور کھیتوں کو بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔صدر میشل باچلیٹ نے آگ پر قابو پانے کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کے ا حکامات جاری کیے ہیں