چلی کے جنگلات میںآگ سے بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ

113

سانتیاگو ۔ 24 جنوری (اے پی پی) چلی کے جنگلات میں وسیع علاقے پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک لاکھ تیرہ ہزار ہیکٹر پر پھیلی یہ آگ اب جنوبی چلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس آگ سے دارالحکومت سانتیاگو کو بھی خطرہ لاحق ہو چکا ہے۔