21.6 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںچمن کے صحافی پر حملے میں ملوث ملزم بگرفتار

چمن کے صحافی پر حملے میں ملوث ملزم بگرفتار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ چمن کے صحافی سعید احمد اچکزئی پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے، یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے چمن کے صحافی سعید احمد اچکزئی سمیت صوبے کے تمام صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی صحافیوں کو تحفظ اور ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے

چمن کےمتاثرہ صحافی سعید احمد اچکزئی سے رابطے میں ہیں مکمل معاونت اورانصاف فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامی افسران نے بتایا ہے کہ چمن کے صحافی سعید احمد اچکزئی پر منشیات کے عادی افراد نے حملہ کیا جن میں سے ایک کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چمن میں ضلعی انتظامیہ نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے

- Advertisement -

انہیں مناسب مقام پر رکھنے اور علاج معالجے سے متعلق مسائل درپیش ہیں۔ صوبائی حکومت نے چمن میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے مرکز کی منظوری دے دی ہے جس پر جلد کام شروع کردیا جائے گا ۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں