چمڑے کے جوتوں کی ملکی برآمدات میں رواں مالی سال دوران 37.52 فیصد اضافہ

163

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران چمڑے کے جوتوں کی ملکی برآمدات میں 37.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ءمیں جولائی تا دسمبر کے دوران 28 لاکھ 11ہزار چمڑے سے بنے جوتوں کے جوڑے برآمد کئے گئے جن کی کل مالیت 4 ہزار 774ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال کہ اسی عرصہ کے دوران 34 لاکھ 18 ہزار چمڑے سے بنے جوتوں کے جوڑوے برآمد کئے گئے جنکی کل مالیت بڑھ کر 6 ہزار 565 ملین روپے تک پہنچ گئی۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے جولائی تا دسمبر کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران چمڑے کے جوتوں کی برآمدات میں1ہزار 791ملین روپے یعنی 37.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔