چنیوٹ پولیس کی کارروائیاں، اشتہاری سمیت سات ملزمان گرفتار

110
Criminals arrested
Criminals arrested

چنیوٹ۔ 09 دسمبر (اے پی پی):چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔چنیوٹ پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک اشتہاری سمیت مختلف جرائم میں ملوث 7ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 2کلوگرام سے زائد چرس،شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلئے گئے۔کارروائیاں تھانہ لنگرانہ،بھوانہ اور کوٹ وساوا کے علاقوں میں کی گئیں۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی کا عمل جاری ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3سو سے زائدگاڑیوں کے چالان کئے گئے اور 2لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیاگیا۔

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ای پولیس پوسٹ ایپ کے ذریعے 32مشکوک افراد اور 61مشکوک گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔شہری جرائم کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔