چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں، کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کی ہدایت

187
محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد۔ 21 دسمبر (اے پی پی):چنے کی فصل میں موجود جڑی بوٹیاں زمینی خوراک و نمی استعمال کرکے فصل کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں لہٰذا کاشتکار وں کو جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے فوری گوڈی کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار پیازی، چھنکنی بوٹی، رت پھلائی، دنبی سٹی،لیہلی، ریواڑی جیسی مضر اثرات کی حامل جڑی بوٹیوں کے تدارک کیلئے بروقت اقدامات کریں۔

شعبہ پلانٹ پروٹیکشن، پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز محکمہ زراعت فیصل آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر عامر رسول نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ جڑی بوٹیوں کی مؤثر تلفی کےلئے پہلی گوڈی چنے کی فصل اگنے کے 30 سے40روز بعد اور دوسر ی گوڈی پہلی گوڈی کے مزید ایک ماہ بعد کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ہاتھ سے چلنے والی روٹری کا استعمال مفید ثابت ہو اہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی یا مشاورت کیلئے فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے استفادہ یا ماہرین زراعت کی خدمات سے مشاورت و رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔