چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1629 نئے کیسز،7 اموات رپورٹ،این سی او سی

82

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 76 اموات ہوئیں جن میں سے 33 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 629 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 56 فیصد,لاہور میں 30 فیصد,پشاور میں 26 فیصد اور بہاولپور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 33 فیصد،ایبٹ آباد میں 32 فیصد,پشاور میں 31 فیصد اور ملتان میں 30 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 52 ہزار 427 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 13 ہزار 536, پنجاب میں 22 ہزار 819, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 713, اسلام آباد میں 4 ہزار 759, بلوچستان میں 1 ہزار 690,گلگت بلتستان میں 282, آزاد کشمیر میں 628 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 63 ہزار 111 ہو چکی ہے۔ بلوچستان, آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 418 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 764 ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار 140 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 493, بلوچستان میں 25 ہزار 729, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 633، اسلام آباد میں 81 ہزار 700, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 34 ہزار 321، پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 192 اور سندھ میں 3 لاکھ 23 ہزار 72 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 265 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 116 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 10 ہزار 290 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 40 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 9 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے

،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 144 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 765 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں کل 289 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 554 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 35 لاکھ 23 ہزار 599 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 574 مریض زیر علاج ہیں۔