چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4318 کیس ،118 اموات رپورٹ،پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

56
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4318 کیس ،118 اموات رپورٹ،پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر
24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4318 کیس ،118 اموات رپورٹ،پنجاب کے بعد خیبرپختونخوامیں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 118 اموات ہوئیں جن میں سے 37 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 318 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصد,لاہور میں 80 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 52 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 74 فیصد،صوابی میں 76 فیصد،چارسدہ میں 77 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 50 ہزار 520 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 8 ہزار 642, پنجاب میں 27 ہزار 320, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 896, اسلام آباد میں 6 ہزار 251, بلوچستان میں 960,گلگت بلتستان میں 560, آزاد کشمیر میں 891 ٹیسٹ شامل ہیں۔

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 36 ہزار 267 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 503 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 687, بلوچستان میں 20 ہزار 397, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130، اسلام آباد میں 66 ہزار 983, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 275، پنجاب میں 2 لاکھ 52 ہزار 974 اور سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 474 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 619 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 530 اموات۔ پنجاب میں 7 ہزار 62 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 مریض ہسپتالوں میں اور 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 683 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 32 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 617 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

بلوچستان میں 217 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 407 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 8 لاکھ 29 ہزار 994 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 5 ہزار 24 مریض زیر علاج ہیں۔