- Advertisement -
اسلام آباد۔6نومبر (اے پی پی):پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ کیچ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے چوتھی کیچ بال گرلز چیمپئن شپ 15 نومبر سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد، کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان کیچ بال فیڈریشن کے مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے تعلیمی اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ کے فائنل میچز 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے
جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو آئندہ برس 2025 میں کھیلے جانے والے بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
- Advertisement -
- Advertisement -