33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںچوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات،...

چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے وفد کی ملاقات، چائنا بزنس پارک کے قیام کیلئے اراضی کا جائزہ

- Advertisement -

لاہور۔22اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت واوقاف چوہدری شافع حسین سے چائنیز بزنس کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت چائنیز بزنس کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین چن کیانگ جیانگ کر رہے تھے۔ ملاقات میں چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چائنا بزنس پارک کے قیام کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیز پر فراہمی کیلئے صوبائی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

صوبائی وزیر نے چائنا بزنس پارک کے لئے محکمہ اوقاف کی وقف اراضی کی لیز پر فراہمی کی پروپوزل تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ دربار حضرت نور شاہ عطاری سے منسلک وقف لینڈ رکھ لدھے کے فیروز پور روڈ کا صنعتی انفراسٹرکچر کے حوالے سے سروے کیا جائے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ چائنیز بزنس کونسل بزنس پارک کے قیام اور سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل پلان دے۔چائنیز بزنس کونسل پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں بھی بزنس پارک بناسکتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ چین سمیت متعدد غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے،مزید متعدد غیر ملکی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ ہیں۔پنجاب میں نئی سرمایہ کاری لانا میرا عزم ہے اور اس مقصد کیلئے ہرممکن اقدام کیا جارہا ہے۔چیئرمین چائنیز بزنس کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین چن کیانگ جیانگ نے کہاکہ چائنیز بزنس کونسل پنجاب میں چائنا بزنس پارک کے قیام کا ارادہ رکھتی ہے،چائنا بزنس پارک میں چین کی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔

چئیرمین چائنیز بزنس کونسل نے کہاکہ چین کی شو میکنگ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس،الیکٹرک وہیکلز،ٹیکنالوجیز اور دیگر شعبوں سے وابستہ کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری،ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف،ڈی جی اوقاف اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585869

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں