
اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سانحہ کوئٹہ کے شہداءاور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے تقریب کے دوران خصوصی دعا کرائی ۔منگل کو نیشنل پولیس اکیڈمی میں اے ایس پیز کی پاسنگ آﺅٹ تقریب کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان تقریب کے لئے ڈائس پر پہنچے تو تقریر کے آغاز پر ہی سانحہ کوئٹہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج جہاں ایک طرف اے ایس پیز پاسنگ آﺅٹ خوشی کی بات ہے وہی کوئٹہ دہشت گردوں کا حملہ ایک افسوسنا ک امر ہے جس میں ہمارے جوان شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔انہوں نے خود سانحہ کوئٹہ کے شہدائے کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جوانوں کی جلد صحت کے لئے دعا کرائی ۔