
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ چک فینی بڑے آدمی ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امریکی ارب پتی شخصت 89 سالہ چک فینی، جنہوں نے اپنی پوری دولت عطیہ کردی ہے، سے متعلق ٹویٹ پراپنے ردعمل میں صدرمملکت نے کہاہے کہ چک فینی بڑے آدمی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرے مرحوم والد ڈاکٹر حبیب الرحمن الٰہی علوی کہا کرتے تھے کہ ‘جو کچھ میں خیرات کرتا ہوں وہی ہے جو میں آخرت کے لیے ساتھ لے جا رہا ہوں، دوسروں کو دینا دونوں جہانوں میں رہتا ہے’۔ صدرنے کہاکہ انکا قول اور فعل یکساں تھا۔ اللہ والد صاحب کو جنت میں اونچا مقام عطا کرے۔