چھ ماہ کے دوران ادارے کے خالص منافع میں 22 فیصد کمی ہوئی،اے این زیڈ بینک

158

سڈنی ۔ 3 مئی (اے پی پی) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مشترکہ مالیاتی ادارے اے این زیڈ بینک نے کہا ہے کہ پچھلے چھ ماہ کے دوران اس کے خالص منافع میں 22 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ نقائص کی دوری اور ادارے کی تشکیل نو پر اٹھنے والے اخراجات ہیں۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ختم ہونے والے 6 ماہ کے دوران اس کا خالص منافع 2.73 ارب آسٹریلین ڈالر (2.0 ارب امریکی ڈالر)رہا جس کے باعث شیئرز ہولڈرز کے وسط مدتی ڈیویڈنڈ میں 7 فیصد کردی گئی ہے