- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے اندرونی معاملات کو مزید قابل احتساب اور شفاف بنانے سے متعلق انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی میکنزم کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین کی انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کے سینئر ممبر نے اجلاس کو بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایات پر نیب میں انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی میکنزم متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد نیب کے ادارہ کے لئے بدنامی کا سبب بننے والے غیر فعال، غیر شائستہ، بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کی سرکوبی کرنا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1717
- Advertisement -