43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین این ڈی ایم اے اور ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر...

چیئرمین این ڈی ایم اے اور ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) پر مشتمل وفد کی واشنگٹن ڈی سی میں آفات میں کمی اور بحالی کیلئے عالمی سہولت کے پارٹنرشپ ڈے کی تقریب میں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔24مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور ممبر ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) ادریس محسود پر مشتمل دو رکنی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک کی دعوت پر آفات میں کمی اور بحالی کے لیے عالمی سہولت (جی ایف ڈی آر آر) کے پارٹنرشپ ڈے کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین نے بطور پینلسٹ پاکستان کو ایک لچکدار ملک بنانے کے تقاضوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ترقی پذیر معیشتوں کو مقامی چیلنجوں اور ضروریات پر مبنی جدید ڈی آر آر طریقوں کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چیئرمین نے این ڈی ایم اے کے آگے بڑھنے کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جو متعدد خطرات، خاص طور پر ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہو گا۔ انہوں نے آفات کی پیشین گوئی کے لیے کمیونٹی سینٹرک مصنوعی ذہانت پر مبنی/ٹیکنالوجی سے چلنے والی ابتدائی انتباہی صلاحیتوں کو شامل کرنے کے لیے تعاون کی ضرورت پر زور دیا جو متاثرہ علاقوں میں ڈونرز کی طرف سے وقتاً فوقتاً مالی امداد کو کم سے کم کرنے کا ایک کلیدی حل بھی ہو سکتا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین نے پینل ڈسکشن کے دوران یہ بھی تجویز کیا کہ ڈی آر آر اور دیگر فریم ورکس کے لیے ورلڈ بینک کی مالیاتی حکمت عملی کی پیش رفت میں خود کار اور مشترکہ ڈی آر آر آلات شامل ہونا چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے پہلے سے لچک اور موافقت کا مظاہرہ کیا ہے، جس کے لیے پروٹوکول کی قدر میں اضافے میں مدد کی ضرورت ہے۔

بعد ازاں وفد نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کی نائب معاون وزیر خارجہ آفرین اختر اور یو ایس ایڈ ہیڈکوارٹرز واشنگٹن میں ایڈمنسٹریٹر کی نائب معاون مارسیا وونگ کے ساتھ بھی بامقصد ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران این ڈی ایم اے کے وفد نے علم کو آگے بڑھانے اور موجودہ مقامی صلاحیتوں کو سرمایہ کاری کے لیے عالمی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعلیمی اداروں اور کمزور ممالک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے زمہ داران کے ساتھ تعاون کرنے کی اہم ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے تمام ڈی ایم اسٹیک ہولڈرز کی ایک ٹیم تشکیل دینے اور منسلک کرنے کی ضرورت کو مزید واضح کیا۔ این ڈی ایم اے کا وفد اس وقت عالمی اسٹیک ہولڈرز کے زیر اہتمام ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اور فنانسنگ سے متعلق سیشنز/میٹنگز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں