33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی سینڈائی...

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی سینڈائی فریم ورک کے نفاذ اور انفراسٹرکچر میں لچک بارے تقریب میں شرکت

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سینڈائی فریم ورک کے نفاذ کے وسط مدتی جائزے میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ سینڈائی فریم ورک کے نفاذ اور انفراسٹرکچر میں لچک کے بارے میں ایک تقریب میں وفد کے رہنما کے طور پر شریک ہوئے۔

یہ تقریب ڈی آر آر کے لیے سینڈائی فریم ورک کے نفاذ کے لیے وسط مدتی جائزے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ کا حصہ تھی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ترقی پذیر معیشتوں کے لیے آفات کے خطرات میں کمی کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور مقامی ضروریات کی بنیاد پر جدید ڈی آر آر طریقوں پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو متحد عالمی کوششوں کے ذریعے پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات میں پاکستان کا ردعمل شاندار رہا لیکن پھر بھی بیک وقت آفات کے ساتھ متعدد خطرات کا سامنا ہے۔ ملک سیلاب 2022 کے بعد اب بھی بحالی کے عمل میں ہے۔ انہوں نے موجودہ بنیادی ڈھانچے کا لچکدار آڈٹ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ لچکدار این او سی کو مستقبل کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کے مرحلے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے کے قومی تھنک ٹینک این آئی ڈی ایم کا بھی تذکرہ کیا جس کا مقصد عالمی کنیکٹیویٹی کے علاوہ مقامی کمیونٹیز کے مرکزی منصوبوں کو ترقی دینے کے لیے متعلقہ علاقوں کے تمام ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اداروں اور اکیڈیمیا کے مابین تعاون قائم کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=363981

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں