چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےعراق کے وزیر دفاع کی ملاقات

72
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےعراق کے وزیر دفاع کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےعراق کے وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی۔26فروری (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سےعراق کے وزیر دفاع جمعہ اناد سادون خطاب الجبوری نے ملاقات کی، وہ پاکستان کےسرکاری دورے پر ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید تقویت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں اطراف نے موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر بھی تبادلہ خیال کیا۔عراقی وزیر دفاع جمعہ اناد سادون خطاب الجبوری نے پاکستان مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔